Home Urdu Informatie over deelnemende organisaties

شرکت کرنے والی تنظیمیں

گیو:

گیو فاؤنڈیشن ہالینڈ میں مہاجرین اور پناہ گزین اداروں کے درمیان کام کرنے والی ایک بین الکلیسیائی تنظیم ہے۔ گیو پسند کرتی ہے کہ ان کے ملک میں آنے والے مہاجرین سے میل جول رکھا جائے اور ان سے محبت کی جائے۔

گیو مسیحیوں اور گرجا گھروں کو بائبل کی روایت کے مطابق ’’ بدیسی‘‘ کے استقبال کی آگاہی دے کر اس کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔یورضا کاروں کو متاثر کرکے، تربیت دے کر ان کا ساتھ دیتی ہے تاکہ وہ پناہ گزینوں سے تعلقات قائم کریں اور ان پر خدا کی محبت ظاہر کریں۔

پناہ گزینوں اور رضاکاروں سے رابطے کے دوران ، ہم باقاعدگی سے سن رہے ہیں کہ ہا لینڈ میں مذہبی آزادی ہمیشہ سے خود ظاہر نہیں کی جاتی ۔ ہم یہ بھی سنتے ہیں کہ مذہب کی وجہ سے تشدد یا امتیازی سلوک کے بارے میں اطلاع دینے کی شرح کم ہے۔اور یہ مسئلے کو نظروں سے اوجھل رکھتی ہے اور متاثر فرداپنی ضرورت کے مطابق مدد حاصل نہیں کرپاتا۔گیو اس ہاٹ لائن کو مسئلے کا اندازہ لگانے کے لئے، مظلوم کو مدد فراہم کرنے اورجو ملوث ہوں ان کوہا لینڈ میں حقوق اور آزادی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہیتی ہے۔

مزید پڑھیں >>>

اوپن ڈورز:

اوپن ڈورز ایسے مسیحیوں کی مدد کرتی ہے جنہیں ان کے عقیدے کی بنا پر ظلم وستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔یہ تشویش کا سبب ہے کہ مسیحیوں پر ظلم وستم ہالینڈ تک پھیل چکا ہے، مثلاً پناہ گزین ادارے میں مسیحیوں کو ان کے مسیح عقیدے کی بنا پر مشکلات کا سامنا ہے۔

چونکہ اوپن ڈورز مسیحیوں پر ظلم و ستم ڈھائے جانے والے ممالک میں مسیحیت پرظلم و ستم کی درجہ بندی کی فہرست کے مطابق کام کرتے ہیں ، لہذا ہم ہالینڈ میں اس کی امداد فراہم نہیں کرتے ہیں۔ گیو فاؤنڈیشن ہالینڈ میں کام کرتی ہے اور اس نے یہاں اپنی مہارت حاصل کی ہے،اسی لئے ہم ابتدائی اقدامات میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

اوپن ڈور ہالینڈ کو اس بات کی خوشی ہے کہ اب یہاں ایک خطرے کی ہاٹ لائن موجود ہے۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے لوگ جو اپنے مسیح مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک یا دباؤ کا شکار ہیں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔دنیا میں وہ جہاں بھی موجود ہیں۔.

مزید پڑھیں >>>

ایس ڈی او کے:

ایس ڈی او کے عالمی کلیسا،یسوع مسیح کی بدنی اکائی پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک ایسا وجود جس کے اراکین بنیادی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ’’بانٹنے‘‘ اور ’’ خدمت کرنے‘‘ میں شامل رہیں۔ اگر کہیں ظلم و ستم ہو، ایس ڈی او کے مظلوم مسیحیوں کے ساتھ عملی مدد اور حوصلہ افزائی کے ہمراہ کھڑی ہو گی۔ مسیح مذہب پر عمل کرنا ( خصوصاً تبدیلی کے دوران) خاندان اور یا سماجی ماحول جس میں مسیح خود کو پاتےہوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہالینڈ میں، اس نے حالیہ دنوں میں خود کو ظاہر کیا ہے خصوصاً ایسے لوگوں کے درمیان جو مہاجر پس منظر رکھتے ہیں۔

ایس ڈی او کے یقین رکھتی ہے کہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مہارت، مربوط نظام اور قابلیتیں استعمال کرے تاکہ مسیح جو اس ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں یقین رکھیں کہ ان کی مدد ہورہی ہے۔
عملی طور پر،اس کا مطلب مندرجہ ذیل ہے:

  • ایس ڈی او کے ہالینڈ میں مسیحیوں کی مدد کرے گی تاکہ مظلوم مسیح بھائی اور بہنوں کے ساتھ ایک درست اور بائبل پر مبنی رویہ اپنائیں۔
  • ایس ڈی او کے زیربحث مسیحیوں کو مقامی مسیح برادری کا حصہ بننے کی یا کم ازکم مقامی برادری سے ممکنہ طور پر مالی مدد حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
  • ایس ڈی او کے ہالینڈ میں ظلم و ستم کے پیمانے کو سمجھنے میں مددگار ہے اور سیاستدانوں اور میڈیا کو متعلقہ اداروں کے ساتھ اس بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں >>>
Artboard facebook google+ instagram linkedin maps pinterest twitter vimeo youtube world