کیا آپ مہاجر پس منظر رکھتے ہیں اور آپ کو پناہ گزیں سینٹر میں یا ہالینڈ میں دوسرے مقامات پر مسیح مذہب سے تعلق کی بنا پرآپ کو دھمکایا، ڈرایا گیا ہے یا آپ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے ؟ اگر ایسا ہے، تو اس ہاٹ لائن پر اطلاع کریں۔
ہم آپ سے کہیں گے کہ اپنا ٹیلی فون نمبر یا ای میل ایڈریس فراہم کریں تاکہ ہم آپ سے رابطہ کرکے صورتحال کی مختصر معلومات پوچھ سکیں۔ہم عزم رکھتے ہیں کہ 4 دفتری دنوں کے دوران آپ سے رابطہ کرکے اطلاع کے بارے میں گفت شنید کرلیں گے۔
آپ کسی اور کی طرف سے بھی اطلاع بہم پہنچاسکتے ہیں۔ اگر آپ کے کسی دوست / آشنا کو مشکلات کا سامنا ہو، آپ یہاں اطلاع فراہم کرسکتے ہیں۔براہ مہربانی پہلے اس بارے میں متاثرہ شخص سے بات چیت کرلیں۔
براہ مہربانی فارم انگریزی یا ڈچ یا اردو میں فارم بھریں۔
معلومات جو آپ نے اس فارم پر فراہم کی ہے رازداری میں رکھی جائے گی۔ ذاتی معلومات جو آپ نے اس فارم میں دی ہے صرف اطلاع درج کرنے اور اس معاملے کے سلسلے میں اگر ضرورت پڑی توآپ سے رابطہ کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ آپ اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارے رازداری بیان کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔