اطلاع کیوں دینی چاہیئے؟
بہت سے ڈچ لوگ نہیں جانتے کہ دوسرے معاشروں سے تعلق رکھنے والے مسیحیوں کو ان کے مذہب کے باعث خوف اورامتیاز کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک مسیح جس کا پس منظر مسلمان ہو، اور بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے۔اپنے حالات کے بارے میں اطلاعی فارم بھرنے سے، ہم اس مشکل کے بارے میں آگاہی پھیلاتے ہیں۔
ہم پہلے ہی باقاعدگی سے حادثات کی اطلاعات وصول کررہے ہیں، مثلاَ مسیحیوں کو دھمکانا اور جسمانی ضرر پہنچانا، جوپناہ گزیں اداروں اور دوسرے مقامات(مثلاَ زبان سیکھنے والے اسکول یا ان کے اپنے ہی علاقے میں) پر نشانہ بنتے ہیں۔ نہ تو پولیس نہ ہی سی او اے یہ درج کرتے ہیں کہ آیا ان واقعات کا شکار کا مذہب سے تعلق ہو سکتا ہے۔ نتیجتاً، اس مسئلے پر معلومات کی کمی ہے جس سے ہالینڈ میں اس مسئلے کی نوعیت کی سنگینی اور انتہا کا اندازہ ہو سکے۔ اس صورتحال میں اگر کوئی واقعہ پیش آئے، ہم اس کی اطلاع وصول کرنا چاہیں گے۔ اس سے ہم اس قابل ہو سکیں گے کہ مسئلے کی سنجیدگی اور دائرہ کار کا اندازہ لگا سکیں اور حکومت کو کو کسی مناسب اقدام کے لئے قائل کرسکیں۔
اگر آپ کو پناہ گزین ادارے میں کسی مسئلے کا سامنا ہے، تو سی او اے کو اطلاع دینا بے حد اہم ہے۔ کیا آپ نے مقامی سی او اے کو اطلاع فراہم کی، اور آپ ردعمل سے مطمئن نہیں؟ یا آپ سی او اے کو یہ اطلاع پہنچانے سے خوفزدہ ہیں؟ جب آپ یہ فارم بھریں گے، تو ہم کوشش کریں کریں گے کہ مل کر کوئی حل ڈھونڈ سکیں۔
ہم آپ کی اطلاع کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟
جب کسی واقعے کی اطلاع ملتی ہے،تو اس ہاٹ لائن کے پیچھے موجود تنظیمیں ، یعنی گیو فاؤنڈیشن اور اونڈرگراؤنڈزے کرک فاؤنڈیشن ( ایس ڈی او کے)، باہمی مشورے سے لئے جانے والے اقدام کا فیصلہ کریں گی۔
جب اطلاع فراہم کی جاتی ہے، ہم اطلاع دینے والے سے چار دفتری دنوں کے اندر رابطہ کرتے ہیں۔اس کے بعد، اطلاع دینے والے سے مشاورت کے بعد، اور اگر ممکن ہو تو ہم دوسرے فریقین جو ملوث ہوں سے بھی رابطے کریں گے تاکہ واقعے کے بارے سن سکیں۔اس کے مطابق، ہم چھان بین کریں گے اور اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ معاملے کو بہتر کرنے کے لئے کون سے اقدام ضروری اور ممکن ہیں۔ہم اس کے علاوہ مخصوص فریقین کے ساتھ مشاورت بھی کرسکتے ہیں تاکہ درپیش مسئلے کے پس منظر کے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں۔
اس اطلاع کی دیکھ بھال کے ایک حصے کے طور پر، ہم متاثر فرد سے بھی اس چیز کی تفتیش کریں گے کہ آیا پادری سے ملاقات کا انتظام کیا جانا چاہیئے۔ اس مقصد کے لئے، ہم اپنے کلیسیائی نظام کو متاثر فرد کے ماحول کے مطابق استعمال کرتے ہیں تاکہ ضروری مدد دے سکیں۔
یہ اہم ہے کہ آپ خود یہ ظاہر کریں کہ آپ کے لئے صورت حال کس قدر سنجیدہ ہے۔ اکثر جلدی میں حل تلاش یکرنا دشوار ہوتا ہے۔ خطرناک صورتحال میں، ہم یہ مشورہ دیتے ہیں،کہ پولیس سے مدد حاصل کریں۔
یہ جاننا بھی اہم ہے کہ اس فارم کے ذریعے فراہم کردہ ذاتی مواد رازداری میں رکھا جائے گا۔ اس معلومات کو صرف رپورٹ درج کرنے کے لئے اور ضرورت کے موقع پر اس اطلاع کے تناظر میں آپ سے رابطہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ فارم پر دی گئی معلومات تک صرف گیو،اوپن ڈورز اور ایس ڈی اوکے کی رسائی ہوگی اور کسی اور کے ساتھ شریک نہیں کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ سے اس فارم کو مکمل کرنے کو کہا جا رہا ہے جو کہ کئی زبانوں میں پیش کیا جارہا ہے، ڈچ یا انگریزی یا اردو زبانوں میں۔ اس طرح سے، ہم ترجمے کے لئے تیسرے فریق کو نہیں بلوائیں گے۔