Home Urdu Informatie over rechten en vrijheden in Nederland

ہالینڈ میں آزادیاں اور حقوق

ہا لینڈ میں، ہم مذہب اور عقیدے کی آزادی کا حق رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے، کہ دوسری چیزوں کے درمیان، ہر کوئی اپنے عقیدے پر عمل کرنے پر آزاد ہے۔ ہا لینڈ میں، ہم اس حق کو بہت اہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہا لینڈ کے قانون میں متعین کیا گیا ہے (سیکشن 6 )

اس آزادی کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کہ آپ اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے لئے آزاد ہیں، بلکہ آپ اپنا عقیدہ بدلنے کے لئے بھی آزاد ہیں۔ کچھ ممالک میں، صرف ایک مذہب قبول کیا جاتا ہے۔ تاہم، ہالینڈ میں آپ اپنی مرضی کرنے پر آزاد ہیں۔ یہ آزادی ہالینڈ کے قانون کی شق ۱ کے ذریعے لگائی گئی ہے جو بیان کرتی ہے:’’ ہا لینڈ میں ہر شخص کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں برابری کا برتاؤ کیا جائے گا۔ مذہب، عقیدے، سیاسی رائے، نسل یا جنس یا کسی اور بنیاد پر امتیاز یا کچھ بھی ہو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘ اس لئے، آپ آزادی کے ساتھ اپنا عقیدہ جاری رکھ سکتے ہیں اور آپ کے ساتھ اپنے عقیدے کی بنا پر امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ اگر آپ کو اپنے عقیدے کی بنا پر ڈرایا دھمکایا جائے، تو یہ ایک قابل سزا جرم ہے۔

پناہ گزیں مرکز میں مذہبی آزادی

جب آپ کسی مسلمان ملک سے ایک مسیح کے طور پر فرار ہوتے ہیں،آپ ہا لینڈ میں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں آزاد ہوں گے۔ یہ آزادی ہا لینڈ بھرمیں ، بمع پناہ گزین ادارے میں لاگو ہے۔ یہ آزادی آپ سے نہیں لی جا سکتی۔ جب آپ مسیحیت کی وجہ سے فرار ہوئے ہوں، یا آپ نے ہا لینڈ میں مذہب تبدیل کیا ہو، آپ آزادی سے ہا لینڈ میں اور پناہ گزین ادارے میں بھی اپنے (نئے) عقیدے پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔لہذا، آپ کو اپنے عقیدے کے انتخاب یا مذہب کی تبدیلی کی وجہ سے ڈرایا یا نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اس آزادی کا اطلاق ہا لینڈ میں ہر کسی، بمع پناہ گزینوں پر ہے۔ ہا لینڈ میں ہر کسی کو دوسروں کی طرف سے بھی یہ آزادی قبول کرنا ہو گی۔

ہم آہنگی

ہمیں کبھی کبھار اشارے ملتے ہیں کہ نسلی علیحدگی ختم کرنے کے کورسوں کے دوران مسیحیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بدسلوکی ہوتی ہے۔ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، کیونکہ یہ ہر کسی کے لئے واضح ہونا چاہیئے کہ یہ ہا لینڈ میں قابل قبول نہیں، خاص طور پر اتحاد کے ضمن میں۔ اس طرح کے واقعات میں اکثر اوقات کورس کے سربراہ کے لئے جائزہ لینا مشکل ہوتا ہے کیونکہ امتیازی سلوک یا ڈرانا دھمکانا غیرملکی زبان میں ہوتا ہے، چنانچہ، اگر آپ نسلی علیحدگی ختم کرنے کے کورس کے دوران ایسے واقعات کا سامنا کررہے ہیں،تو ہم اس بارے میں جاننا چاہیں گے۔نہ صرف یہ واضح ہونا چاہیئے کہ یہ قابل قبول نہیں، بلکہ ہم نسلی علیحدگی ختم کرنے کے کورس کے عملے کے اراکین کے درمیان یہ آگاہی بڑھانا چاہیں گے کہ لوگ کہاں سے آئے ہیں، کس طرح کے جذبات کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، کس طرح گروہی محرک اور مذہبی پریشانیاں کردار ادا کرسکتی ہیں اور کیسے ثقافتی تبدیلیاں ان پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

Artboard facebook google+ instagram linkedin maps pinterest twitter vimeo youtube world